اسلام آباد ( نیا محاز )پاکستان بھر میں سالانہ 40ارب روپے کی گیس چوری کا انکشاف ، گیس سیکٹر کا گردشی قرض 2ہزار ارب روپے ہے
خبر رساں ادارے “آن لائن ” کے مطابق وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ عالمی کمپنیاں ادھر رخ کرتی ہیں جہاں کاروبار کر نا آسان ہو، پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے سیکیورٹی کاسٹ بھی مسئلہ ہے، کمپنیوں کا تیل و گیس کی تلاش کیلئےسیکیورٹی پر بھی خرچہ ہوتا ہے، پاکستان میں آن شور اور آف شور میں سرمایہ کاری کے لیے2 چینی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے، تیل اور گیس کی تلاش سے متعلق نئی پالیسی پر بھی کام کر رہے ہیں۔سید مصطفیٰ محمودکی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل گیس نے بتایا کہ ملک میں سالانہ 40 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے۔