0

دنیا بھر میں انٹر نیٹ بندش سے پروازیں معطل، میڈیا ہاوسز آف ایئر اور بینکس کے نظام میں خرابی

نیویارک (نیا محاز )بڑی امریکی ایئر لائنز نے جمعہ کے روز مواصلاتی مسائل کے باعث پروازوں کو روکنے کے احکامات دیے جبکہ دنیا بھر میں دیگر ایئر لائنز، میڈیا کمپنیاں، بینک اور ٹیلی کام کمپنیاں نظام کی خرابیوں کی وجہ سے اپنے آپریشنز میں خلل کی اطلاع دے رہی ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش سے متعدد ممالک کی ایئر لائنز ، برطانوی نیوز چینل آف ایئر ہو گئے ، متعدد بینکس اور سٹاک مارکیٹیں متاثر ہوئیں ہیں ، زیادہ تر ونڈوز 10 سافٹ ویئر پر چلنے والے سسٹم کو متاثر کیا ہے ۔
اس کے علاوہ مانچسٹر ، ایڈنبرا ، ٹوکیو ، سڈنی کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام بھی متاثر ہواہے ، امریکن ایئر لائنز ، ڈیلٹا ایئر لائنز کی پروازیں بھی اس خرابی کے باعث متاثر ہوئیں ہیں جبکہ انٹر نیٹ کی بندش سے بھارت کی ایئر لائنز اور لندن کی سٹاک مارکیٹ میں بھی کام ٹھپ ہو گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں