0

خیبرپختونخوا اسمبلی :پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف قرارداد منظور

پشاور (نیا محاز )خیبرپختونخوا اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ صوبائی اسمبلی میں وزیر قانون آفتاب عالم نے پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف قرار داد پیش کی۔
قرار داد میں کہا گیا کہ تحریک انصاف آئین کیساتھ کھڑی ہے، پابندی لگ جاتی ہے تو یہ آئین کے آرٹیکل 17کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جارہے ہیں، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو بن مانگے ریلیف دیا۔
عطا تارڑ کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا جب کہ انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو فوری واپس لینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں