0

ثانیہ مرزا نے دوست کے ہمراہ دلچسپ ویڈیوز شیئر کردیں

دبئی (نیا محاز ) بھارتی معروف سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی دوست کے ہمراہ سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی، ماڈل و کاروباری شخصیت ثانیہ مرزا نے اپنی دوست اننیا برلا کو انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔اس پوسٹ میں ثانیہ مرزا نے ناصرف فلٹر کے ساتھ بنائی گئی تصویریں شیئر کی ہیں بلکہ فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ کی گئی یادگار، دلچسپ و عجیب ویڈیوز کو بھی صارفین کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
ان ویڈیوز میں سے ایک میں ثانیہ مرزا اور اُن کی دوست اننیا کو مشہور گانے ’عشق تیرا تڑپاوے‘ پر ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنی قریبی دوست کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے 6 تصوریں اور 4 ویڈیوز شیئر کی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
اس پوسٹ پر کوئی ثانیہ مرزا کے بغیر میک اپ کے حسن کی تعریف کر رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ اب ٹینس اسٹار کو حجاب اوڑھنا چاہیے کیوں کہ وہ حج ادا کر چکی ہیں۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں ممبئی میں ہونے والی ’امبانی خاندان‘ کی پرتعیش ترین شادی میں شرکت کی تھی۔
اس دوران انہوں نے خوبصورت سُرخ لہنگا اور نت نئے طرز کا کوٹ نما چولی پہنی تھی۔ثانیہ مرزا کے اس لباس اور انداز پر بھی تاحال سوشل میڈیا پر تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں