اسلام آباد(نیا محاز)تیمور خان جھگڑا کو پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا رکن تعینات کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تیمور جھگڑا کی تعیناتی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کی گئی،مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نےتعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یاد رہے کہ تیمور خان جھگڑا کی گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی تھی۔