0

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(نیا محاز ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی،درخواست جوڈیشنل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قانونی جواز کے بغیر اضافہ کیا، حکومت کا اقدام بنیادی حقوق کے خلاف ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں