0

مخصوص نشستوں سے متعلق فل کورٹ کا فیصلہ ہے حکومت کو عملدرآمد کرنا پڑے گا، صاحبزادہ حامد رضا

اسلام آباد(نیا محاز )چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہاہے کہ سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ میں کہہ دیاتھا کہ نشستیں تحریک انصاف کی امانت ہیں،فل کورٹ کا فیصلہ ہے حکومت کو عملدرآمد کرنا پڑے گا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ اب تحریک انصاف کی اپنی بھی پارلیمانی حیثیت بحال ہو گئی،اسی لئے اب مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلایا ہے ،شیخ وقاص اکرم کا کہناتھا کہ لگتا ہے حکومت عدلیہ سے تصادم چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں