0

لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست جواب طلب کرلیا

لاہور(نیا محاز )لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر حسین کی درخواست پر سماعت کی،وکیل اظہر صدیق نے کہاکہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ایکٹ کے تحت بننے والے تریبونلز پر حکم امتناعی جاری کیا جائے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں