0

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیا گیا

لاہور(نیا محاز)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو علی الصبح اڈیالہ سے سخت سکیورٹی میں لاہور کیلئے روانہ کیا گیا، شاہ محمود قریشی کو اے ٹی سی میں پیشی کیلئے لاہور منتقل کیا گیا،شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیر سماعت ہیں،اے ٹی سی پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں