اسلام آباد(نیا محاز )وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ حکومت آرٹیکل 17کے تحت کسی بھی پارٹی پر پابندی کیلئے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےرانا ثنا اللہ نے کہاکہ کابینہ منظوری دے گی تو ڈکلیئریشن سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی،ڈکلیئریشن کو 15دن میں سپریم کورٹ میں پیش کیا جاتا ہے،ان کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ بھی ڈکلیئریشن سے متفق ہو جائے تو اس پارٹی پر پابندی عائد ہو جاتی ہے۔
0