0

جنوبی کوریا میں طوفانی بارشوں کے بعد پروازوں کا نظام درہم برہم، شہریوں کو انخلا کا حکم

سیول(نیا محاز )جنوبی کوریا نے طوفانی بارشوں کے بعد سینٹرل ریجن کے شہریوں کو انخلا کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں جمعرات کو 300 ملی میٹر بارش کے بعد حکام نے سینٹرل ریجن میں دریاﺅں کے قریب موجودآبادیوں کو انخلا کا حکم دیا ہے جبکہ دارالحکومت سیول کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی شدید بارشوں سے متعلق وارننگز جاری کردی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث دارالحکومت سیہول میں واقع انچن انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 24 پروازیں معطل کردی گئی ہیں اور ٹرین سروس میں بھی خلل آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین حکام شمالی کوریا سے بہنے والے دریاﺅں کے بہاﺅ میں اچانک اضافے پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس بات کا مشاہدہ کررہے ہیں کہ کہیں شمالی کوریا کی جانب سے دریا کے قریب بارودی سرنگیں نہ بچھائی گئی ہوں جودریا کے بہاﺅکے ساتھ بہہ کرآجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں