0

بجلی کی اصل قیمت 30 روپے یونٹ کے بجائے 60 روپے ناجائز وصول کی جارہی ہے: گوہر اعجاز

فیصل آباد(نیا محاز )سابق وفاقی وزیر تجارت اور پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے نام بیان جاری کردیا۔

گوہر اعجاز نے اویس لغاری کو جواب دیا ہے کہ محترم! میری جن باتوں کے بارے میں آپ کہہ رہے ہیں میں بے خبر ہوں وہ ایک سچی حقیقت ہیں، میں اس وقت تک لاعلم تھا جب تک کہ میں نے ان آئی پی پیز کے توانائی معاہدوں کی تفصیلات پڑھی نہیں تھیں۔گوہر اعجاز نے کہا کہ بدانتظامی اور بدعنوانی کے نام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ٹوٹنے کی وجہ سے ہمیں لوٹا جارہا ہے، 48 فیصد آئی پی پیز 40 بڑے خاندانوں کی ملکیت ہیں جو 50 فیصد کی صلاحیت سے چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس صارفین سے پورے 2 کھرب روپے یا 24 روپے فی یونٹ چارج کئے گئے ہیں، وزیر توانائی اویس لغاری صاحب! آپ ایک قابل وزیر ہیں۔گوہر اعجاز نے اپنے جواب میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ عوام کے ساتھ تمام 106 آئی پی پیز ڈیٹا کا اشتراک کریں گے، حکومت عوام کی اور عوام کے لئے ہے، براہ کرم اس ڈیٹا کو شیئر کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی اصل قیمت 30 روپے یونٹ کے بجائے 60 روپے ناجائز وصول کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں