لاہور(نیا محاز )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے 12درخواستیں دائر کردیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گی اہے کہ لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا، جیل میں قید ہوں، پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے،جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی کا 12مقدمات میں دیا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے۔