0

آپ عدالتوں سے کیا چاہتے ہیں؟کچھ شرم، حیااور عزت رہنے دیں عدالتوں کی،لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری وکیل سے استفسار

لاہور(نیا محاز )لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر جسٹس امجد رفیق نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ عدالتوں سے کیا چاہتے ہیں؟کچھ شرم، حیااور عزت رہنے دیں عدالتوں کی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہاکہ جیو فینسنگ میں 7افراد کے نمبرشارٹ لسٹ کئے، 3نمبر بند، باقی مشکوک ہیں،جسٹس امجد رفیق نے کہاکہ بہتر یہ ہوتا آپ انہیں گرفتار کرکے عدالت کو بتاتے، آپ بتا دیں کہ آپ کتنے دنوں میں بندہ دے سکتے ہیں؟لاہور سے ایک بندہ غائب ہو جاتا ہے ساری ایجنسیاں ملکر بندہ ڈھونڈ رہی ہیں،جسٹس امجد رفیق نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ عدالتوں سے کیا چاہتے ہیں؟کچھ شرم، حیااور عزت رہنے دیں عدالتوں کی۔
جسٹس امجد رفیق نے کہاکہ جو بندے اغوا کرلئے جاتے ہیں ان کے حوالے سے حکومت کی کیا پالیسی ہے؟ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا تھا حکومت اس حوالے سے پالیسی بنا رہی ہے، آپ نے پالیسی نہیں بنائی تو ہم آپ کے کسی وزیر کو بلا لیتے ہیں،ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہاکہ میں ایک ایک چیز کی دیکھ رہا ہوں،جسٹس امجد رفیق نے کہاکہ 40دن ہو چکے ہیں ایک بندہ اندر ہے آپ کو تو نیند نہیں آنی چاہئے، ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہاکہ ان شااللہ ہم کوششیں کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں