0

9مئی مقدمات؛ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی

لاہور(نیا محاز )9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرد ی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کیخلاف 9مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،شاہ محمود قریشی پر 9مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤسمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

انسداددہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی پر فردجرم عائد کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 22جولائی تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں