0

4بھائیوں کی بازیابی کا کیس؛پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو طلب کرلیا

پشاور(نیا محاز )پشاور ہائیکورٹ نے 4بھائیوں کی بازیابی کیلئے کیس میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حیات آباد سے 4بھائیوں کی بازیابی کیلئے کیس کی سماعت ہوئی،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے کیس کی سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ 4بھائیوں کو گھر سے اٹھایا گیا، جسٹس شکیل احمد نے کہاکہ حیات آباد سے 4افراد کو اٹھانا افسوسناک ہے،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ یہ لوگ حساس اداروں کے پاس نہیں ہیں،پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں