اسلام آباد(نیا محاز)مسلم لیگ(ن) نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز” کے مطابق (ن )لیگ نے سپریم کورٹ کے 12جولائی کے فیصلے پرحکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا کردی،درخواست میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا،الیکشن کمیشن سمیت 11جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیا آزادامیدوار ایسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں جس کا ایک جیتا ہوا امیدوار اسمبلی میں موجود نہیں؟کیا ایسی پارٹی کو مخصوص نشستیں ملنی چاہیے جس نے لسٹ ہی جمع نہیں کروائی؟ فیصلہ خاموش ہے،کیا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئے؟ فیصلہ خاموش ہے،چند نکات پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل خاموش ہے۔