0

میں تو روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کیلئے تیار ہوں،آپ جا کر سٹے ختم کرائیں،جسٹس طارق جہانگیری کاانتخابی عذرداری کیس میں وکیل شعیب شاہین سے مکالمہ

اسلام آباد(نیا محاز )اسلام آباد کے حلقے این اے 47،46اور48سے متعلق انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے دوران الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ نے ٹرائل آگے بڑھانے پر اسٹے دیا ہے، میں تو روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کیلئے تیار ہوں،آپ جا کر سٹے ختم کرائیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق این اے 46،47اور48سے متعلق انتخابی عذرداریوں کی سماعت ہوئی،جج الیکشن ٹربیونل جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی،ٹریبونل نے استفسار کیا کہ آپ کے پا س تو تمام فارمز آ گئے ہیں اب کیا چاہئے،شعیب شاہین نے کہاکہ میں اپنے کیس کی بات کرونگا مجھے فارمز نہیں ملے،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ ہائیکورٹ نے ٹرائل آگے بڑھانے پر اسٹے دیا ہے، الیکشن ٹریبونل نے کہا کہ ہم نے تینوں ایم این ایز کو طلب کیا تھا، روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
جسٹس طارق جہانگیری نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میں تو روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کیلئے تیار ہوں،آپ جا کر سٹے ختم کرائیں،ٹربیونل نے کہاکہ تمام فریقین کی جانب سے جواب آ چکا ہے، ایک ہفتے کے اندر کیس نے ختم ہونا ہے،اگر میں 20صفحات پر فیصلہ دوں اور کیس دوسرے ٹریبونل میں چلا جائے پھر کیا ہو گا، جب تک ہائیکورٹ کے سٹے آرڈر فیلڈ میں ہے تو کچھ نہیں ہو سکتا، وکیل درخواستگزار نے کہاکہ عدالتی آرڈر پر فریقین نے ابھی تک عملدرآمد ہی نہیں کیا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ای ایم ایس ریکارڈ جمع کرانے کیلئے ریٹرننگ افسر کو عدالت نے حکم دیا تھا،ٹریبونل نے کہاکہ 22جوجولائی کو چیف جسٹس نے سماعت کرنی ہے،اگر سٹے ختم ہو گیا تو ہم سماعت جاری رکھیں گے،اس کیس کو 24جولائی کو رکھ لیتے ہیں، آگے دیکھا جائے گا، الیکشن ٹریبونل نے کیس کی سماعت 24جولائی کیلئے ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں