0

صنم جاوید کی بازیابی کیلئے درخواست اسلا م آبادہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیا محاز )پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی بازیابی کیلئے درخواست اسلا م آبادہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کچھ دیر بعد سماعت کرینگے۔

درخواست صنم جاوید کے والد نے دائر کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صنم جاوید کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے ،صنم جاوید کو غیر قانونی حراست سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا جائے ، صنم جاوید کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی ہدایت کی جائے ، درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ صنم جاوید کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی کو روکا جائے ،درخواست میں صنم جاوید کو حراست میں لئے جانے یا اغوا کے عمل کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں