0

سنی اتحاد کونسل کے جنید افضل ساہی کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور(نیا محاز ) لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے جنید افضل ساہی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کا تعلق حکومت مخالف سیاسی جماعت سے ہے، اس کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ یا انکوائری زیر سماعت نہیں ہے، درخواست گزار عمرے کی ادائیگی کیلئے جانا چاہتا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے میرا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا نے درخواست کی مخالفت کی۔

بعدازاں عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے جنید افضل ساہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں