کراچی(نیا محاز )سابق صدر عارف علوی نے وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی، عمران خان، قاسم سوری اوران کے خلاف غداری کے مقدمہ چلانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے مشتاق احمد یوسفی مرحوم کایادگارواقعہ سنا دیا۔
ماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کبھی کبھی ٹیلی ویژن دیکھتے ہوئے بالخصوص آج کی ایک پریس کانفرنس کے بعد مشتاق احمد یوسفی مرحوم بہت یاد آئے، کچھ دوستوں کی وجہ سے ان سے ایک نیاز مندی تھی اور کراچی میں ہر چند ماہ بعد کھچڑی کی دعوت پر ضرورملاقات ہوتی تھی۔