ممبئی (نیا محاز) اننت امبانی کی شادی کی تقریب نے جہاں عالمی میڈیا کی توجہ خوب سمیٹ لی، وہیں معروف سابقہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بھی سوشل میڈیا صارفین کو خوب حیران کر دیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے موقع پر عالمی ستاروں سمیت فلمی دنیا، سماجی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی شرکت کی گئی تھی، وہیں کھیل کی دنیا کے افراد بھی اس محفل میں شامل تھے۔اسی تقریب میں ثانیہ مرزا کی جانب سے بھی شرکت کی گئی تھی، جہاں وہ لال رنگ کا چمکیلا غرار زیب تن کیے ہوئے تھا جبکہ لال جوڑے کے ساتھ گلے میں موجود ہرے رنگ کا ہار اس جوڑے کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کر رہا تھا، ثانیہ نے بالوں کو دلچسپ سٹائل بھی دیا ہوا تھا۔
واضح رہے ثانیہ کی حج ادا کرنے کے بعد کسی بھی تقریب میں پہلی شرکت تھی، جس میں وہ منظر عام پر آئیں۔
ثانیہ کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کی گئی تھیں، ساتھ ہی لکھنا تھا کہ ’جانے کے لیے تیار ہوں‘۔ دوسری جانب ثانیہ مرزا کے جوڑے اور اینٹری پر صارفین بھی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔