0

اسلام آباد پولیس کا صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیا محاز )اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تھوڑی دیر میں صنم جاوید کو جی الیون کچہری پیش کیا جائے گا، ذرائع کاکہنا ہے کہ کچہری سے بلوچستان پولیس صنم جاوید کا راہداری ریمانڈ لے گی،راہداری ریمانڈ کے بعد صنم جاوید کو بلوچستان منتقل کیاجائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کو ایف آئی اے مقدمے سے ڈسچارج ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں