اسلام آباد (نیا محاز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عدت کیس میں سزائیں کالعدم ہونے پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ آخری کیس تھا عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے ، آج کے کیس کی فتح ملک کی فتح ہے ، قوم کو آزاد عدلیہ مبارک ہو، عمران خان پربنائے گئے تمام کیسز سیاسی ہیں ، باقی کیسز بھی ایسے ہی ختم ہوں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ جج صاحب 14، 14 گھنٹہ سماعت کرتے تھے ، دس منٹ کی بریک کی، دو دن کے اندر زیادہ سے زیادہ سزا دی ، آج دنیا نے دیکھ لیا کہ اس کیس میں مقصد یہی تھا کہ عمران خان کو مجبور کریں کہ وہ کمپرومائز کریں ، وہ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے ، بی بی سے بھی ملاقات ہوئی ہے ،عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت خوش تھے ، آج کے کیس کی فتح ملک کی فتح ہے ، قوم کو آزاد عدلیہ مبارک ہو، یہ وہ کیس تھا جس کی بنیاد نہیں تھی، یہ سیاسی کیسز تھے ، باقی کیسز بھی ایسے ہی ختم ہوں گے ۔