0

جدہ سیزن 26 جولائی سے شروع، تیاریاں مکمل

جدہ (نیا محاز ) “جدہ سیزن” سعودی اور یہاں موجود غیرملکی کمیونٹی اور انکے اہل خانہ اور بچوں کیلئے شاندار ثقافتی جشن کی ابتداء 26جولائی سے ہوگی جسکی تمام تر تیاریاں کرلی گئی ہیں، جدہ سیزن میں آنے والے سعودی عرب، ہندوستان، پاکستان، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، فلپائن اور نیپال سے موسیقی، فن کار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔
ہندوستان سے دبزی، نکیتا گاندھی، سلمان علی، گوہر خان، سنجیت ڈانس گروپ اور البوہرہ کلچرل گروپ جیسے مشہور فنکاروں کو دعوت دی گئی ہے۔، 2 اگست 2024 کو پاکستان اور انڈونیشین نائٹ، آئمہ بیگ، بلال سعید، سونو ڈینجرس ڈانس گروپ، اور لیڈی رارا، انڈونیشیا سے اپنے فن کا مظاہرہ کر ینگے۔ 9 اگست 2024 کو بنگلہ دیش اور سری لنکن نائٹ، عمران محمودول، سبرینا پوشی، فرزانہ بیتھی کے ساتھ سری لنکن اشرا اکلانکا، امندا پریرا، ساشا سناری اور نمستے کریشن ڈانس گروپ شامل ہوگا یہ سلسلہ 16 اگست 2024 کو فلپائن اور نیپالی نائٹ کے ساتھ ختم ہوتا ہے، جس میں فلپائن سے ایرک سینٹوس، ینگ کانسٹینٹینو اور نیپالی فنکار پرمود کھرل، کیکی ڈانس گروپ، اور ریما بشوکرما شامل ہیں۔
کمیونٹی ایونٹس کی پراجیکٹ مینیجر نوشین وسیم نے کہا، ”ہم جدہ سیزن میں شاندار ثقافتی پروگرام پیش کررہے ہیں ،یہ تقریبات ثقافتی تبادلے اور کمیونٹی کے اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ہماری لگن کا اظہار کرتی ہیں، واضح رہے کہ جدہ سیزن دوسال کے انتطار کے بعد ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں