0

پشاور ایئر پورٹ پر سعودی ایئر لائن میں آتشزدگی ، مسافروں کی جان کیسے بچائی گئی ؟ ویڈیو وائرل

پشاور (نیا محاز )گزشتہ روز پشاور ایئر پورٹ پر سعودی ایئر لائن کے طیارے میں ٹائر میں لینڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی تاہم بروقت کارروائی اور ہنگامی اخراج سے مسافروں کو طیارے سے نکالا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر لائن کا طیارہ 295 حجاج کرام کو لے کر پشاور پہنچا تھا جہاں لینڈنگ کے وقت جہاز کے ٹائر میں آگ لگ گئی ، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بائیں لینڈنگ کیئر میں دھواں اور چنگاریاں دیکھیں تو فوری طور پر پائلٹ کو آگاہ کیا ، جس کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ الرٹ ہوا اور جہاز کو رن وے پر ہی روکتے ہوئے تمام مسافروں کو ہنگامی اخراج سے سلائیڈ کے ذریعے باہر نکالا گیا ۔
سعودی ایئر لائن نے واقعہ پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آگ لینڈنگ کے دوران طیارے کے ایک ٹائر میں لگی ،آگ لگنے کے بعد طیارے کو فوری طور پر روک دیا گیا،طیارے کو روکنے کے بعد متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا،تمام مسافروں کو بحفاظت سلائیڈنگ کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا ،طیارہ تکینیکی وجوہات کی بنا پر پشاور ایئر پورٹ پر کھڑا ہے،مکمل معائنے کے بعد طیارے کی واپسی یقینی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں