لاہور(نیا محاز )لاہور ہائیکورٹ میں فون ٹیپنگ کیخلاف درخواست پرجسٹس فاروق حیدر نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی اور درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھیج دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی عدالت میں فون ٹیپنگ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں وزیراعظم، وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا،جسٹس فاروق حیدر کی لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھیج دی،جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے، لارجر بنچ بنایا جائے۔