0

عدالت کے سامنے پی ٹی آئی کا کیس ہی نہیں تھا،سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف

اسلام آباد(نیا محاز )سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ عدالت کے سامنے پی ٹی آئی کا کیس ہی نہیں تھا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اشتراوصاف نے کہاکہ حکومتی اتحاد کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگر سیاسی عدم استحکا م ہوگاتو معاشی استحکام کیسے آئے گا، ان کا مزید کہناتھا کہ معاملہ پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہئے تھا، عدالت کے سامنے پی ٹی آئی کا کیس ہی نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں