ممبئی ( نیا محاز ) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اداکار سیف علی خان سے شادی سے پہلے لِیو اِن (بنا شادی کے ایک ساتھ رہنا) میں رہنے کے تجربے کو بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔
اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ سیف علی خان کے ساتھ شادی سے پہلے لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہی تھیں۔اداکارہ نے اپنے اور سیف علی خان کے تعلق پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور سیف کا تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں تھا اور ہم اپنے رشتے کے بارے میں کافی ووکل تھے۔اداکارہ نے کہا کہآج بھی بالی وڈ میں اداکارائیں اپنے بوائے فرینڈ چھپاتی ہیں لیکن میں نے کبھی ایسا نہیں کیا بلکہ میں نے تو شادی سے پہلے لیو ان ریلیشن شپ فارمولے کو بھی آزمایا تھا اور صرف بچے پیدا کرنے کیلئے شادی کی۔
کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ میں جدید دور کی ماڈرن عورت ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے سیف کے ساتھ لیو اِن میں رہنے کا کا فیصلہ کیا تھا اور اس میں کامیاب بھی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اسکے بعد بچوں کی خاطر سیف سے شادی کرنیکا فیصلہ کیا تو کامیاب ازدواجی زندگی کے ساتھ اپنے شادی کے فیصلے پر بھی صحیح ثابت ہوئی۔