اسلام آباد(نیا محاز )سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعدصاحبزادہ حامد رضا نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران خان کی جیت ہے،آج کا دن عمران خان کے نام ہے۔