0

سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کو استعفیٰ دیکر گھر جانا چاہئے، امیر جماعت اسلامی

لاہور(نیا محاز )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، ‏مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،‏الیکشن کمیشن کواستعفیٰ دے کرگھرجاناچاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہناتھا کہ ‏فیصلے سے کچھ جماعتوں کی دورنگی بھی عیاں ہوگئی ،جو جمہور کی رائے کے برخلاف ناجائز طریقے سے ان سیٹوں پر قبضہ کرکے بیٹھی تھیں ،امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ کچھ جماعتیں وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں،‏یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہونا چاہئے ،اب جوڈیشل کمیشن بنا کر فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔ ⁦‪

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں