0

دلجیت دوسانجھ نے مداحوں کو خوشگوار زندگی کا راز بتادیا

نئی دہلی (نیا محاز ) پوری دنیا میں پنجاب اور پنجابی زبان کا پرچار کرنے والے گلوبل اسٹار دلجیت دوسانجھنے مداحوں سے اپنی وائب مثبت بنانے کی کارگر ترکیب شیئر کردی۔

معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں سے ایک رِیل شیئر کی گئی جس میں گلوکار نے مداحوں کو مفید مشورہ دیدیا۔

دلجیت کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کہیں پہاڑوں پر ہائیکنگ کررہے ہیں تو کہیں پیدل سفر کررہے ہیں،کہیں آبشار کے سامنے کھڑے ہوکر پوز دے رہے ہیں تو ویڈیو کے کسی حصے میں بہتے دریا سے پانی پی کر لطف اندوز ہورہے ہیں۔
دلجیت دوسانجھ کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہاپنی وائب کو پوزیٹیو رکھنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ قدرت کے قریب آجائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں