0

نئی انسدادمنی لانڈرنگ اتھارٹی قائم ، وزیر اعظم نے منظوری دیدی

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے نئی انسدادمنی لانڈرنگ اتھارٹی قائم کردی جس کے پہلے ڈی جی احسان صادق ہونگے ۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے باضابطہ منظوری دیدی ہے ۔ذرائع کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ کا شعبہ اس سے قبل ایف آئی اے کے پاس تھا جسے اب ایف آئی اے سے واپس لے کر ایک علیٰحدہ اتھارٹی بنادیا گیا ہے جس کا مقصد منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے مؤثر انداز میں اقدامات کرناہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں