اسلام آباد(نیا محاز )سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس میں وکیل فیصل صدیقی کے وزارت دفاع کی جانب سے خواجہ حارث کی خدمات لینے پر اعتراض مسترد کردیا اور خواجہ حارث کو دلائل دینے کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ اٹارنی جنرل کو اختیار ہےجس وکیل سے چاہے معاونت لےسکتا ہے،وکیل کوئی بھی ہو جائے فیڈریشن کو اسے اپنانا ضروری ہے،فیڈریشن تو پاور آف اٹارنی کے بغیر بھی درخواست دائر کرسکتی ہے،عدالت نے خواجہ حارث کو وزارت دفاع کی جانب سےدلائل دینے کی اجازت دیدی۔
جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ کیا فردجرم سے پہلے کیس ٹرانسفر ہو سکتا ہے؟جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیس فرد جرم سے قبل یا بعداز، کسی بھی وقت ٹرانسفر ہو سکتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے خواجہ حارث کو آگاہ کیا کہ کیس کے دائرہ اختیار سے بھی آگاہ کریں۔
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوںمیں سویلینزکے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی،7رکنی بنچ کی دستیابی پر کیس کی آئندہ سماعت مقرر کی جائےگی۔