اسلام آباد(نیا محاز )عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا کے وکلا نے قابل ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کردی ،معاون وکیل خاورمانیکا نے کہاکہ ہماری استدعا ہے کہ قابل ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنایا جائے،ہو سکتا ہے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ ان کے حق میں آ جائے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر خاورمانیکا کے وکیل زاہد آصف نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ دوسری پارٹی کو میڈیکل بورڈ کی تشکیل پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، میڈیکل رپورٹ آنے تک عدالت انصاف دینے کے نتیجے تک نہیں پہنچ سکتی۔
زاہد آصف کے معاون نے اضافی ثبوت اپیل میں پیش کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے جمع کروا دیئے،معاون وکیل نے کہاکہ دوسری درخواست وفاقی شریعت کورٹ اور اسلامی نظریاتی کونسل علما کو اپروچ کرنے کی ہے،عدت پر علما سے رائے لی جائے ہم کہتے ہیں عدت کی مدت 90دن ہے،درخواست ہے علما کا موقف آنے تک مزید سماعت نہ کی جائے۔
0