0

سپریم کورٹ،خیبرپختونخوا میں 3کرشنگ پلانٹس کو بند کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیا محاز )سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں سٹون کرشنگ سے متعلق کیس میں سورج گلی خان پور میں 3کرشنگ پلانٹس کو بند کرنے کا حکم دیدیااور خیبرپختونخواحکومت سے دیگر سٹون کرشنگ پلانٹس کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کرلی۔

ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا کیس میں شامل کرشنگ پلانٹس معیار کو پورا کررہے ہیں؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کوثر علی شاہ نے کہاکہ کرشنگ پلانٹس کے قریب 50گھروں کی موجودگی نہیں،آبادی کے قریب سٹون کرشرز کو پہلے ہی بندکیا جا چکا ہے،سپریم کورٹ کرشنگ پلانٹس کی بندش کا جنرل حکم نہ جاری کرے،جنرل حکم سے سرمایہ کاری پر بہت فرق پڑے گا۔
وکیل سٹون کرشرز اعتزاز احسن نے کہاکہ مقامی افراد جان بوجھ کر آلودگی پیدا کرتے ہیں،آلودگی کم کرنے کیلئے چند روز پہلے ہی جدید مشینری پر 15کروڑ روپے پر خرچ کئے ،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کس مشینری پر 15کروڑ روپے خرچ کئے؟پیپربک سے مشینری کا نام اور کام بتادیں،معیار پر پورا اترنے کے ساتھ ہی سٹون کرشرز درخواست دیں،مقامی افراد کے وکیل عمران حسن نے کہاکہ عدالت کے سامنے قانون کو بھی چیلنج کیا گیا،مرکزی کیس کو زیرالتوا رکھا جائے،سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے متوی کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں