0

خاتون اینکر عائشہ جہانزیب کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود سے ملاقات

لاہور(نیا محاز )خاتون اینکر عائشہ جہانزیب نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود سے ملاقات کی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے خاتون کو انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز” کے مطابق متاثرہ خاتون عائشہ جہانزیب نے واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہاکہ ملزم حارث علی کو گرفتار کرلیا جو ریمانڈ پر ہے،مضبوط چالان مرتب کرکے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔

یاد رہے کہ خاتون اینکرعائشہ نے اپنے شوہر کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں