0

ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئیں

اسلام آ باد (نیا محاز )کابینہ ڈویژن نے ڈپلو میٹک اور آ فیشنل پاسپورٹ رکھنے والےپاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متحدہ عرب اما رات کے سفر کیلئے متحدہ عرب اما رات کی حکومت کی ہدایات پر عمل درآ مد یقینی بنائیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق تمام وفاقی وزراء ‘ وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکرٹریز ‘ چاروں صو بوں ‘ گلگت بلتستان اور آ زاد کشمیر کے چیف سیکر ٹریز ‘ وزیر اعظم پا کستان اور وزیر اعظم آ زاد کشمیر کے سیکرٹریز اور وزرائے اعلیٰ کے سیکرٹریز کو لکھے گئے مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ابو ظہبی سے پا کستانی سفارتخانہ کی جانب سے یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان سے آفیشل اور ڈپلو میٹک پاسپورٹ پر سفر کرنے والے بعض افراد ویزا کی پرسیسنگ کے تقاضے مکمل نہیں کرتے ۔
بیشترافراد ہدایات کے مطابق متحدہ عرب اما رات کے اسلام آ باد میں سفارتخانہ یا قونصل جنرل آفس کراچی سے ویزا پراسیس کرانے کی بجائے ٹریول ایجنٹس کے ذریعے پراسیس کراتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں