0

پشاور: 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور(نیا محاز )پشاور میں محرم الحرام کے دوران موبائل سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی سی پی او پشاور پولیس قاسم علی نے کہا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سگنلز بند رہیں گے، محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔سی سی پی او پشاور کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیے موبائل فون سگنلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں