کراچی (نیا محاز ) معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
اداکارہ کی نئی پوسٹ میں ان کے شوہر، معروف اداکار بہروز سبزواری اور اس جوڑی کی ننھی سی بیٹی زہرا کو دیکھا جا سکتا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں صدف کنول نے شوہر اور بیٹی سے محبت کااظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں، میرا شوہر اور ہمیں مکمل کرنے والی ہماری ننھی سی انسان۔صدف کنول کی اس پوسٹ میں ان کی ننھی سی بیٹی کی کھانا کھاتے ہوئے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔
اداکارہ کا بیٹی کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ اس پوسٹ کی آخری ویڈیو سبزواریوں کی چاولوں سے سچی محبت کا ثبوت ہے۔
0