0

روہت شرما پر بھارتی پرچم کی بے حرمتی کا الزام لگ گیا

نئی دہلی (نیا محاز ) روہت شرما پر بھارتی پرچم کی بے حرمتی کا الزام عائد ہوگیا۔
“ایکسپریس نیوز” کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد روہت نے پرچم کو بارباڈوس کے کنگسٹن اوول سٹیڈیم کی فیلڈ میں گاڑنے کی کوشش کی تھی، انھوں نے اس موقع پر لی گئی تصویر کو ہی اپنے “ایکس” اکاؤنٹ میں پروفائل پکچر بنا لیا۔
بعض شائقین کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر اپنا پرچم گاڑنا مناسب بات نہیں ہے، زیادہ الزام ان پر ترنگے کی توہین کا عائد ہورہا ہے کیونکہ تصویر میں پرچم کا کچھ حصہ نیچے گراؤنڈ کو چھورہا ہے۔ شائقین بھارتی آئین کے نیشنل آنر ایکٹ 1971 کا حوالہ دے رہے ہیں جس میں واضح کیا گیا کہ جان بوجھ کر پرچم کو زمین سے نہیں لگایا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں