اسلام آباد (نیا محاز )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئےشہید ہونے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہید کیپٹن محمد اسامہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان وطن پر نچھاور کی،اسامہ نے جان دے کر دہشتگردوں کے کو جہنم واصل کیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا،شہید جیسے بہادر بیٹے پاکستان کا فخر ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم اپنے بہادر سپوت کیپٹن محمد اسامہ کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی،سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔