0

سنگاپور، نابالغ لڑکی کیساتھ زیادتی پربھارتی نژاد بار مالک کو 13 سال قید

سنگاپور سٹی(نیا محاز ) سنگاپور میں 17 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بار کے مالک بھارتی نژاد 42 سالہ راج کمار بالا کو 13 سال 4 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنگاپور میں واقع بار کے مالک نے فروری 2020 میں متاثرہ لڑکی کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ 17 سال کی تھی اور گرلز ہاسٹل سے بھاگ کر بار میں نوکری کے لئے آئی تھی۔بار کے مالک راج کمار بالا نے اپنے بار میں کئی ایسی لڑکیوں کو ملازمت دے رکھی تھی جو گھر سے بھاگ کر گرلز ہاسٹل میں رہتی تھیں۔متاثرہ لڑکی نے وہاں ملازمت کرنے والی اپنی دوست کو بتایا کہ جب میں بہت زیادہ نشے میں تھی تو راج کمار بالا نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں دوست کے کہنے پر ہی متاثرہ لڑکی نے بار کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔راج کمار بالا کو زیادتی اور چلڈرن اینڈ ینگ پرسنز ایکٹ کے تحت گھر سے بھاگنے والی لڑکیوں کو پناہ دینے کے الزام میں مجموعی طور پر 13 سال اور 4 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں