0

باپ پارٹی!نام عجیب سا ہے!جسٹس جمال مندوخیل کے جملے پر کمرۂ عدالت میں قہقہے لگ گئے

اسلام آباد(نیا محاز )سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ 2018میں بلوچستان عوامی پارٹی نے کوئی سیٹ نہیں جیتی لیکن 3 مخصوص نشستیں ملیں،الیکشن کمیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)سے متعلق بے ایمانی پر مبنی جواب جمع کرایا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ باپ پارٹی!نام عجیب سا ہے! جس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ 2024میں خیبرپختونخوااسمبلی میں 30مخصوص نشستیں دی گئیں،قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا سے (ن )لیگ کو 2نشستوں کے عوض 5مخصوص نشستیں ملیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کو معلوم نہیں آپ کتنے متصادم ہیں، آپ تحریک انصاف نہیں، اب تک کے آپ کے سب دلائل پی ٹی آئی کے ہیں۔

وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ 2018میں بلوچستان عوامی پارٹی نے کوئی نشست نہیں جیتی لیکن 3 مخصوص نشستیں ملیں،الیکشن کمیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی سے متعلق بے ایمانی پر مبنی جواب جمع کرایا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ باپ پارٹی!نام عجیب سا ہے! جس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ بی اے پی نے دیگر صوبوں میں نشست جیتی لیکن کےپی میں کوئی نشست نہیں لی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ اگر کوئی پارٹی باقی صوبوں میں نشست لے اور ایک صوبے میں نہ لے تو کیا ہوگا؟

وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کارویہ غیرشفاف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں