0

کراچی میں ڈی ایس پی علی رضا کو کیوں شہید کیا گیا ۔۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی(نیا محاز ) کراچی میں ڈی ایس پی علی رضا کو کیوں شہید کیا گیا؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔

ڈی ایس پی علی رضا نے 1990 میں بطور اے ایس آئی سندھ پولیس میں بھرتی ہوکرجرائم پیشہ عناصر کے لئے خوف کی علامت بن گئے تھے،انہوں نے سی ٹی ڈی کے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے ساتھ مل کر کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی بڑی کاروائیوں میں حصہ لیا،جرائم پیشہ عناصر چوہدری اسلم اور علی رضا کا نام سن کر خوف کھاتے تھے،دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر انہیں محکمہ کی جانب سے ترقی اور انعامات سے بھی نوازا گیا۔

“جنگ ” کے مطابق 1992 آپریشن،لیاری آپریشن اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں میں چوہدری اسلم شہید کے شانہ بشانہ شریک رہے،ڈی ایس پی علی رضا نے چوہدری اسلم کے ساتھ مل کر کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا ،جس کے باعث انہیں مختلف دہشت گرد گرپوں اور کالعدم تنظیموں کی جانب سےدھمکیاں موصول ہوتی رہتی تھیں اور ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں