0

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ چلے گئے

اسلام آباد(نیا محاز )وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ چلے گئے، دورے کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان ان سے ملاقات کریں گے

مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں،اس موقع پر شہبازشریف ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین اور پارلیمانی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے،ملاقاتوں میں ملک اور بلوچستان کی سطح کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف 29 ہزار سے زائد ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے.بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ گزشتہ 10 سال سے زیر التوا ہے۔گزشتہ ایک ہفتے میں وزیراعظم کی جانب سے ٹیوب ویلز کے مسئلے پر 3 ویڈیو لنک اجلاس بھی کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں