اداکارہ کھلی زلفوں میں دلکش ادائیں دکھا کر مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہی
لاہور (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 08 جولائی2024ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے گلابی جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر کر مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں نوال سعید کو گلابی جوڑے میں مختلف ادائیں دیتے دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ گھر کے لان میں موجود نظر آ رہی ہیں جہاں کھلی زلفوں میں دلکش ادائیں دکھا کر مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہیں۔تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداح محبت کی برسات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔