0

صدر مملکت آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے، اہم ملاقاتوں کا امکان

لاہور(نیا محاز ) صدر مملکت آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سیمینار میں شرکت کریں گے، پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

“جنگ ” کے مطابق لاہور میں قیام کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ لیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی ملاقات کریں گے، صدر مملکت کا لاہور میں3 دن تک قیام متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں