0

حکومت نے نیٹ فلیکس کے پیکج پر بھی ٹیکس لگا دیا ، اب پیکج کتنے میں ہوگا؟ جانیے

لاہور (نیا محاز )حکومت نے پاکستان میں نیٹ فلیکس پر فلموں اور ڈراموں سے لطف اندوز ہونے والے صارفین پر نیا ٹیکس عائد کردیا گیاہے ، اب صارفین کو ڈیبٹ کارڈ سے سبسکرپشن فیس ادا کرنے پر آئی ٹی سروسز پر 3 فیصد سیلز ٹیکس بھی دینا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق بینک نیٹ فلکس پر اضافی ٹیکس وصول کرنے کے لیے ودہولڈنگ ایجنٹ کے طور پر کام کریں گے۔گزشتہ برس بینکوں کو اشتہاری خدمات پر صوبائی سیلز ٹیکس کا 13 فیصد کٹوتی کرنے پر مجبور کرنے کے بعد سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے اب نیٹ فلکس پر اضافی ٹیکس عائد کردیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ٹرانزیکشنز (فائلرز) پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس، اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے علاوہ کارڈ ٹرانزیکشن چارجز 4 فیصد مقرر کیے گئے ہیں۔ نان فائلرز کے لیے بین الاقوامی لین دین پر ایڈوانس ٹیکس مختلف ہے۔ غیر اے ٹی ایل افراد پر ایڈوانس ٹیکس 10 فیصد ہوگا۔نیٹ فلیکس 3 مختلف پیکجز صارفین کو دیتا ہے جس میں موبائل پیکج 250 روپے میں ، بیسک پیکج 450 روپے میں ، سٹینڈرڈ 800 روپے اور پریمیئم 1100 روپے میں ہے ، یہ قیمتیں ٹیکس کے بغیر ہیں ۔

نیٹ فلکس نے اپنی ویب سائٹ پر واضح کیا گیا کہ صارف کہاں رہتا ہے اس پر منحصر ہے کہ ان سے سبسکرپشن کی قیمت کے علاوہ ٹیکس بھی وصول کیا جائے۔ نئے فنانس بل 2024 کے تحت اب ٹیک کمپنیوں کو بھی ٹیکس کے دائرے میں شامل کیا گیا جو پاکستان میں ڈیجیٹل ذرائع سے پیسےکماتی ہیں۔

ایف بی آر نے گزشتہ ماہ اسٹریمنگ جائنٹ ’نیٹ فلکس‘(Netflix) کو انکم ٹیکس کی مد میں20 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کے لیے نوٹس بھیجا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او اسلام آباد نے انکم ٹیکس آرڈیننس (آئی ٹی او) 2001 کے سیکشن 6 کے تحت اسٹریمنگ جائنٹ سے 2 مختلف برس کے لیے 20 کروڑ روپے سے زائد کی ڈیمانڈ کی ہے۔ کیونکہ نیٹ فلکس نے پاکستان میں مالی سال 2021 کے دوران 1.3 بلین کی آمدنی کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں