لاہور(نیا محاز )اے ٹی سی سرگودھا کے جج کومبینہ طور پر ہراساں کرنے کیخلاف کیس میں پولیس افسران نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا،ڈی پی او سرگودھا، ریجنل افسر سی ٹی ڈی اور متعلقہ ایس ایچ او نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ غیرمشروط معافی منظور کرنی ہے یا توہین عدالت کی کارروائی کرنی ہے آئندہ سماعت پر فیصلہ کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ وزیراعظم ملک سے باہر تھے عدالتی حکم پر ایک دو ہفتوں میں عملدرآمد کر دیں گے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کے سامنے بیان دے دیں کہ عدالتی حک پر عملدرآمد ہوگا۔
جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ توہین عدالت کے معاملے کا کیا کرنا ہے عدالتی معاون حنا حفیظ معاونت کریں گی،عدالتی معاون نے کہاکہ توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے اس عدالت کے پاس اختیار موجود ہے،پولیس افسران نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا،ڈی پی او سرگودھا، ریجنل افسر سی ٹی ڈی اور متعلقہ ایس ایچ او نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ غیرمشروط معافی منظور کرنی ہے یا توہین عدالت کی کارروائی کرنی ہے آئندہ سماعت پر فیصلہ کریں گے،لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ۔